بینک آف خیبر نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے انڈر 13 اسکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سیزن 2 کا آغاز کر دیا

بینک آف خیبر نے انڈر13 اسکواش ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے سیزن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ کھیل اور بینک آف خیبر کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ پروگرام ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس، خیبر پختونخوا کے اشتراک سے 12 ستمبر سے 20 ستمبر 2023 تک پشاور کے قمر زمان اسکواش کمپلیکس قیوم اسٹیڈیم میں جاری رہیگا یہ پروگرام پاکستان کے اسکواش کے سنہرے دور کی بحالی کیلئے ایک اہم اقدام ہے پورے خیبرپختونخوا سے کھلاڑی ٹیلنٹ ہنٹ میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سے چھ کھلاڑیوں،تین لڑکوں اور تین لڑکیوں کوتین سال کی مدت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔کامیاب ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو بینک آف خیبر کی طرف سے ماہانہ وظیفے کے علاوہ خصوصی کوچنگ اور بین الاقوامی معیار کی پلیئنگ کٹس دی جائینگی۔ بینک آف خیبر اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے طو رپر کھیلوں کی صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جس سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد پاکستان میں اسکواش کو فروغ دینا اور قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ بینک کھیلوں کو فروغ دینے اور نئے ٹیلنٹ کی جستجو کیلئے ایسے ایونٹس کے انعقاد میں پیش پیش ہے۔

مزید پڑھیں