خیبرپختونخوا محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے سرمایہ کاری کانفرنس میں دنیا کے بڑے اداروں ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، یورپی یونین اور یوایس ایڈ سمیت متعدد نے شرکت کی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
خیبرپختونخوا کا کل قرضہ 636 ارب روپے ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کا ڈومیسٹیک قرضہ صفر ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا ڈونرز کانفرنس میں خطاب
پنجاب شاہ خرچیوں اور اعلانات میں مصروف ہے جبکہ خیبرپختونخوا سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختو خوا تمام صوبوں پر سبقت لے گیا خیبرپختونخوا حکومت نے ڈونرز کانفرنس میں نہ صرف اپنے صوبے کے معاشی حالات دنیا کے سامنے پیش کر دیے بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بھی آواز اٹھائی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ڈونرز کانفرنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اعلانات اور شاہ خرچیوں میں مصروف ہے جبکہ خیبرپختونخوا سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ضم شدہ علاقوں اور سرحدی اضلاع کی مستقبل میں سرمایہ کاری سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت اور اہم ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس میں دنیا کے بڑے اداروں، ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، یورپی یونین اور یوایس ایڈ سمیت متعدد اداروں نے شرکت کی۔ پشاور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس میں صوبائی وزراء، مشیران اور معاون خصوصی وزیراعلی کے علاؤہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ مختصر وقت میں ڈونرز کانفرنس کے انعقاد نے دوسروں صوبوں پر سبقت حاصل کرلی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اے ڈی بی، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف جیسے اداروں کی ضرورت ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا پیغام بھی کانفرنس کے شرکاء کو پہنچایا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا جی ڈی پی کا حجم تقریباً 30-35 بلین ڈالر ہے بمقابلہ پاکستان جی ڈی پی 350 بلین ڈالر ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت 31 فعال منصوبے ہیں جن کے لیے 459 ارب روپے پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 919 ارب روپے مستقبل قریب میں تقسیم کیے جانے کے عمل میں ہیں اور 79 منصوبے مکمل ہیں جن پر 177 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی اور سوات موٹروے جیسے چند بڑے منصوبے پارٹنرز کے تعاون سے بنے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا صوبے کا کل قرضہ 636 ارب روپے ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کا ڈومیسٹیک قرضہ صفر ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ہمارا مسئلہ ترجیحی اخراجات کا انتظام، وسائل کو متحرک کرنا اور کے پی کی لامحدود صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان کے 30 بلین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر میں خیبرپختونخوا کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا 6.600 میگاواٹ بجلی صرف 1.1 روپے میں پیدا کر رہاہے اور وفاقی حکومت نے 30 روپے فی یونٹ بجلی کی بنیادی قیمت مقرر کی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان آئل کا 42% پیدا کرتا ہے اور ضم شدہ علاقے مختلف قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں، جن میں دھاتی اور صنعتی معدنیات سے لے کر قیمتی پتھر اور کوئلہ شامل ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ انضمام شدہ سات اضلاع میں سے ہر ایک منفرد معدنی پروفائل کا حامل ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ہائیڈل جنریشن، مائنز اینڈ منرلز اور آئل اینڈ گیس کی تلاش اور انرجی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کی تلاش میں ہے اسی طرح چھوٹے ڈیموں میں سرمایہ کاری کے پی کے انفراسٹرکچر کو موسمیاتی تباہی سے بچا سکتی ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ خیبرپختونخوا کے جنگلات کا احاطہ 26% تک پہنچ گیا ہے اور پائیدار لکڑی کی برآمدات کے حصول کے لیے سائنسی جنگلات کے انتظام میں شراکت داروں کی ضرورت ہے، جس کی سالانہ صلاحیت 200 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاحت ایک اور شعبہ ہے جو کے پی میں خوشحالی لا سکتا ہے اور سری لنکا نے صرف پچھلی ایک سہ ماہی میں سیاحت میں ایک بلین ڈالر کمائے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ان شعبوں میں گرانٹس اور سرمایہ کاری کی تلاش ہے۔ مشیر خزانہ نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری امتیاز حسین شاہ کو خصوصی مبارکباد کی۔