ضم شدہ اضلاع میں 12 ڈیموں پر کام مکمل کیا گیا ہے جبکہ11 مختلف ڈیموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان

سمال ڈیموں کا ریکارڈ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اسکی کمییوٹرائزیشن کی جائے تا کہ ریکارڈ کو محفوظ کیا جاسکے۔عاقب اللہ خان

خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے پیر کے روز سمال ڈیم کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کا اچانک دورہ کیا،جہاں پر انہوں نے سمال ڈیم کے دفتر کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی جی سمال ڈیمز ظہور محمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر آبپاشی نے دفتر میں ناقص صفائی پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ دفتر کی صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں تا کہ باہر سے آنے والوں پر اچھا تاثرپڑے، انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ سمال ڈیموں کا ریکارڈ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اسکی کمییوٹرائزیشن کی جائے تا کہ ریکارڈ کو محفوظ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کیا جائیگا کیونکہ یہ سٹیٹ کی ملکیت ہیں اور سٹیٹ ہر حال میں اس کا دفاع کرنابخوبی جانتی ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ جی پی ایس میپنگ نظام کو ہر ڈویژن میں ہوناچاہئے جس سے آسانی سے محکمہ کی اراضی کا پتہ لگتا ہے،وزیر موصوف نے مزید کہا کہ محکمہ اُتلہ ڈیم صوابی کی تعمیر کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات اٹھائیں کیونکہ اس سے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا، یہ انکی اشد ضرورت ہے، وزیر آبپاشی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں 12 ڈیموں پر کام مکمل کیا گیا ہے جبکہ11 مختلف ڈیموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں