نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات، سماجی بہبود،زکوٰۃ و عشر جسٹس(ر) ارشاد قیصر کا سنٹرل جیل پشاور کا دورہ، قیدیوں سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ

خیبر پختونخوا کینگران وزیر برائے جیل خانہ جات، سماجی بہبود،زکوٰۃ و عشر جسٹس(ر) ارشاد قیصر نے سنٹرل جیل پشاور کا تفصیلی دورہ کیا،آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود نے نگران صوبائی وزیر کو جیل کے مختلف حصوں اور سہولیات کے بارے میں بریف کیا. نگران صوبائی وزیر نے دورے کے موقع پر خواتین و کمسن قیدیوں کے بیرکوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کیں، مسائل سنے اور سہولیات کا جائزہ لیا. دورے کے دوران جیل ہسپتال کے وارڈ بھی گئیں، انہوں نے قیدیوں کو فراہم علاج و معالجے کی سہولیات بابت دریافت کیا. اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے قیدیوں کی اصلاح اور انھیں ہنر مند بنانے کے لئے جیل میں کئے گئے اقدامات کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کی تیار کردہ اشیاء بھی دیکھیں اور انکے ہنر کو سراہا. دورے کے موقع پر نگران وزیر کو جیل کے اندر آنلائن کورٹ رومز کا بھی دورہ کرایا گیا. نگران صوبائی وزیر نے آنلائن کورٹ کے طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنلائن نظام کی بدولت مقدمات کی جلد پیروی ممکن ہوگی. سنٹرل جیل کے دورے کے موقع پر نگران صوبائی وزیر جسٹس(ر) ارشاد قیصر نے جیل احاطے میں پودا بھی لگایا۔

مزید پڑھیں