نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض کا ایم ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلق خبر کا نوٹس

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض کا ایم ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلق خبر کا نوٹس، ہسپتال انتظامیہ سے جواب طلب

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے محکمہ صحت ڈاکٹر ریاض انور نے ایم ٹی آئی ڈی آئی خان میں صحت کارڈ کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ہسپتال انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا ہے، اس سلسلے میں اپنے دفتر سے جاری بیان میں نگراں مشیر کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان ایم ٹی آئی میں صحت کارڈ کی معطلی افسوسناک ہے،مفت علاج کی بجائے مریضوں سے پیسوں کی وصولی ناقابل برداشت ہے،مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین اور مفت علاج کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،نگران مشیر نے کہا کہ صحت کارڈ پر سرکاری ہسپتالوں میں علاج اولین ترجیح ہونی چاہئے، عوام کو انکی دہلیز پر علاج کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبر چلی تھی کہ متعلقہ ایم ٹی آئی میں صحت کارڈ پر علاج معطل ہے

مزید پڑھیں