وزیر اعلی خیبر ہختونخوا کے مشیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان سے پیر کے روز انکے دفتر سول سیکریٹریٹ پشاور میں خواتین انگلینڈ سکواش جونئیر اوپن چیمپئن شپ کے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی چیمپئن ماہ نور علی نے والدین کے ہمراہ ملاقات کی۔

وزیر اعلی خیبر ہختونخوا کے مشیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان سے پیر کے روز انکے دفتر سول سیکریٹریٹ پشاور میں خواتین انگلینڈ سکواش جونئیر اوپن چیمپئن شپ کے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی چیمپئن ماہ نور علی نے والدین کے ہمراہ ملاقات کی۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی سکواش چیمپئن ماہ نور علی نے اپنے کیریئر کے دوران مختلف مقابلوں میں 9 گولڈ میڈلز حاصل کی ہیں جن میں ایشیئن جونیئر چیمپئن شپ ملائشیا،خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ اور کئ دیگر مقابلے شامل ہیں جبکہ انگلینڈ سکواش جونئر کے عالمی مقابلے میں انھوں نے انڈیا کی کھلاڑی کو فائنل میں شکست دے کر اپنے ملک کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔انگلینڈ سکواش جونئیر میں ماہ نور علی کی یہ کامیابی 75 سال کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی کا پہلا کارنامہ ہے۔ملاقات کے دوران مشیر کھیل سے عالمی چیمپئن نے صوبے میں سکواش کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سہولیات کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے عالمی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی معاونت کے حوالے سے بھی گزارش کی۔ملاقات میں مشیر کھیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سکواش کے حوالے سے انتہائی ذرخیزخطہ ہے اور پشاور کی مٹی نے اس حوالے سے بڑے بڑے عالمی چیمپئن پیدا کئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سکواش کے میدان میں ماہ نور علی کی عالمی کامیابی اور سونے کا تمغہ بلاشبہ پورے ملک اور خصوصی طور پر ہمارے صوبے کیلئے ایک اعزاز ہے جس پر ننی ماہ نور علی اور انکا خاندان خراج تحسین کا مستحق ہے۔انھوں نے کہا کہ عالمی سکواش چیمپئن کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں