ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی برائے اقلیتی برادری کے مختلف مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ،خوازہ خیلہ،چارباغ،اقلیتی برادری (سکھ، ہندو، عیسائی/مسیح) اورتحصیل خطیب بابوزئی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اقلیتی برادری (سکھ، ہندو، عیسائی/مسیح) کمیونٹی کے بنیادی مسائل، سرکاری محکموں کے خالی اسامیوں میں اقلیتی برادری کے 5 فیصد کوٹہ اور دیگر بنیادی ضروریات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حوالے سے ماہانہ بنیادوں پر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ محکمہ جات اور انتظامی افسران کی موجودگی میں ان کے مسائل کو متعلقہ فورم کے ذ ریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکیں۔اجلاس کے آخر میں تمام اقلیتی کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان میں اقلیتی
برادری کو اپنا پورا حق حاصل ہے اور پرامن اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔