ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر علی، سپرنٹنڈنٹ پیسکو نورنگ نے پولیس کے ہمراہ امیر جان بھٹی، گلان کالا، شیر کالا اور گردونواح میں بجلی چوری، کنڈا مافیا کے خلاف اور پیسکو کے واجبات کی وصولی کے لئے مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے غیر قانونی بجلی کے کنڈے ہٹا ئے گئے اور نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع کر د ئیے گئے۔انھوں نے ایس ڈی او پیسکو نورنگ کو نادہندگان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بجلی چوری اور پیسکوواجبات کے حصول کے سلسلے میں کسی کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔انھوں نے لوگوں پر غیر قانونی کنڈے از خود ختم کر نے اور قانونی طریقے سے میٹرز لگا نے پر زور دیا بصورت دیگر بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔