بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈپٹی کمشنر سوات

ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت بجلی چوروں اورکنڈامافیاکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور،سپر نٹنڈنٹ انجنیئر پیسکوسوات مجاہد خان،مختلف اداروں کے نمائندوں،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی محمد جواد آصف اور بذریعہ ویڈیو لنک اسسٹنٹ کمشنرز مٹہ،خوازہ خیلہ،چارباغ،بریکوٹ،بحرین،کبل اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف اپریشن بلا امتیاز و تفریق جاری رہے گا بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام بجلی چوروں کی نشاہدہی کرے جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ واپڈا کیساتھ مشترکہ طور پر کنڈامافیا،بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کریں بڑے بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں