بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو برائے افغانستان اینڈ پاکستان مائیکل گالوے کی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات، انسداد پولیو کیلئے پاکستان کے کاوشوں کی تعریف، جنوبی اضلاع میں پولیو وائرس کے سدباب بارے خصوصی گُفتگو، افغانستان سے مُنتقل ہونے والے پولیو وائرس کا سدباب کرنا ہوگا، بارڈر سے داخل ہونے والے افراد کی سرویلنس اور ان کے تعاقب پر ان کو ویکسین کرانے پر زور دیا گیا، پولیو کمپین اور بچوں کی ویکسینینش پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: وزیر صحت کی مائیکل گالوے کو یقین دہانیدونوں عہدیداروں کا جنوبی اضلاع سمیت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کا اعادہ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو برائے افغانستان اینڈ پاکستان مائیکل گالوے نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سپیشل سیکرٹری ہیلتھ برائے انسداد پولیو عبدالباسط بھی ان کے ہمراہ تھے ملاقات کے دوران مئی میں اعلی سطحی پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے ممکنہ دورے بارے تبادلہ خیال ہوا۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے نمائندے نے انسداد پولیو کیلئے پاکستان کے کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر صحت کیساتھ جنوبی اضلاع میں پولیو وائرس کے سدباب کیلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات بارے خصوصی گُفتگو کی۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ اور مائیکل گالوے نے افغانستان سے مُنتقل ہونے والے پولیو وائرس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران بارڈر سے داخل ہونے والے افراد کی سرویلنس اور ان کے تعاقب پر ان کو ویکسین کرانے پر زور دیا گیا۔ وزیر صحت نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو برائے افغانستان اینڈ پاکستان مائیکل گالوے کو یقین دلایا کہ پولیو کمپین اور بچوں کی ویکسینینش پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ دونوں عہدیداروں کا جنوبی اضلاع سمیت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کا اعادہ کیا۔ پولیو نمائندہ نے بتایا کہ جنوبی اضلاع میں درپیش چیلنجز کا ادراک ہے۔ انہوں نے وزیر صحت کو بتایا کہ پولیو اوور سائیٹ بورڈ مئی میں پاکستان کا دورہ کریگی اور خیبرپختونخوا کی نومُنتخب اعلی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریگا۔ مائیکل گالوے نے بتایا کہ اوورسائیٹ بورڈ صوبے کی اعلٰی قیادت سے ملنا چاہتی ہے اور پولیو کے انسداد میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ جنوبی اضلاع میں ماحولیاتی نمونو کی جانچ کے زریعے پولیو وائرس کا تعاقب جاری ہے جو کہ حیاتیاتی طور پر ختم ہونے کے قریب ہے۔ملاقات کے دوران جنوبی اضلاع میں ویکسین سے رہ جانے والے بچوں تک ویکسین پہنچانے کیلئے باہمی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔جنوبی اضلاع میں پولیو وائرس کی سرویلنس بڑحانے پر بھی اتفاق ہوا۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے نمائندے نے پولیو کے سدباب کیلئے قومی سطح پر چار بڑے انسداد پولیو کمپینز کے انعقاد پاکستان کی تعریف کی۔