جنگلات، جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے اہلکار قوم کے ہیروز ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات پیر مصور خان نے جنگلات، جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء جنگلات قوم کے اصل ہیروز ہے جنکی قربانیوں کو ہمیشہ یا رکھا جائے گا، جنگلات کے تحفظ کے لئے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی خدمات قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے 31 جولائی عالمی یوم رینجرز کی مناسبت سے پشاور چڑیا گھر کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور پشاور چڑیا گھر کے اعلی حکام اور رینجرز بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی پیر مصور خان نے کہا کہ ہمارے رینجرز ہی اصل ہیروز ہیں، جو دشوار گزار پہاڑی علاقوں، جنگلات اور وادیوں میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دیتے ہیں۔ وہ نہ صرف درختوں کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ نایاب اور خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے 41 اہلکاروں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پیر مصور خان نے رواں سال سوات میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں شہید ہونے والے اہلکار طالع مند کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرض شناسی، قربانی اور حوصلے کی واضح مثال ہیں۔پیر مصور خان نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے ان تمام افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو قدرتی وسائل کے تحفظ، غیر قانونی کٹائی، اسمگلنگ اور شکار کی روک تھام کے لئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔پیر مصور خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم رینجرز کی سہولیات، تربیت اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ جو لوگ ماحول کی حفاظت کرتے ہیں، وہ خود بھی محفوظ ہوں،معاونِ خصوصی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ بانی چئیر مین عمران خان کے ویژن کے مطابق جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لئے کام کرنے کاموقع ملا، جنگلات کے فروغ، ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ بانی چئیر مین عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیراعلی کی قیادت میں جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لئے کام کرنے کاموقع ملا ہے، جنگلات کے فروغ، ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے،انھوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ انکے جائز حقوق، ترقی اوراپ گریڈیشن کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں، ملازمین کے مسائل و شکایات کے ازالے کے لئے میرا دفتر انکے لئے ہمیشہ کھلا رہے گا، پیر مصور خان نے ملازمین پر زور دیا کہ پوری دلجمعی اور لگن کے ساتھ اپنے سرکاری فرائض سر انجام دیں۔تقریب کے آخر میں محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے شہدا کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی جبکہ پشاور چڑیا گھر اور محکمہ جنگلی حیات کے فیلڈ سٹاف کو توصیفی اسناد بھی دئیے گئے،

مزید پڑھیں