خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے ٹرانسپورٹ،صنعت وحرفت و فنی تعلیم انجینئر عامر ندیم درانی سے سابق چیف انجینئر محکمہ تعمیرات و مواصلات رفیع الدین نے بدھ کے روز انکے دفتر میں ملاقات

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے ٹرانسپورٹ،صنعت وحرفت و فنی تعلیم انجینئر عامر ندیم درانی سے سابق چیف انجینئر محکمہ تعمیرات و مواصلات رفیع الدین نے بدھ کے روز انکے دفتر میں ملاقات کی۔نگران وزیر نے چیف انجینئر(ر) کو انکی تصنیف پر مبارکباد دی اور ان کی علمی ریسرچ اور خدمات کو سراہا۔چیف انجینئر نے کہا کہ انکی کتاب کا مقصد ربیع الاول اور عید میلادالنبی کے خوشی کے موقع پر باہمی احترام اور صبر برداشت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے حضور ْ کی زندگی اسواۃ حسنہ کی شکل میں موجود ہے جس پر عمل درآمد کر کے آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جاسکتا ہے۔نگران وزیر نے اس موقع پر مصنف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تصنیف قابل ستائش ہے اور صوبائی حکومت اس کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انجینئر عامر ندیم درانی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی بھلائی و فلاح بہبود کے لیئے کتاب کو سرکاری لائبریریز میں دستیابی کے حوالے سے صوبائی حکومت اقدامات اٹھا ئے گی۔چیف انجینئر رفیع الدین نے نگران وزیر کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اْنہیں نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی اور ملک کی ترقی و کامیابی کیلئے دعا کی۔

مزید پڑھیں