خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر صنعت وتجارت،فنی تعلیم اور قبائلی امور سید عامر عبداللہ نے جلوزئی اکنامک زون میں بنک آف خیبر کا باضابطہ افتتاح

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر صنعت وتجارت،فنی تعلیم اور قبائلی امور سید عامر عبداللہ نے جلوزئی اکنامک زون میں بنک آف خیبر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ازیمک جاوید اقبال خٹک،خیبر بنک کی انتظامیہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر صنعت وتجارت اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوزئی میں خیبر بنک کا قیا م بہت اہمیت کا حامل ہے،اس کے قیام سے اکنامک زون میں صنعت کاروں کو بنک سے متعلق سہولیات کیلئے دور نہیں جانا پڑے گا بلکہ ان کو یہ تمام سہولیات اکنامک زون میں ہی فراہم ہوں گی جس سے صنعت کاروں کو کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کے پی ازیمک کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اکنامک زون میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اس کو استعمال میں لانے کے لئے مناسب بندوبست اور اقدامات اٹھائیں تاکہ پانی کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوسکے۔بعدازاں وزیر صنعت وتجارت نے اکنامک زون میں شجرکاری کرکے پودا بھی لگایا۔

مزید پڑھیں