خیبر پختونخوا کے وزیر محنت فضل شکور خان سے بدھ کے روز ضلع چار سدہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے ممبران عارف احمد زئی، افتخار اللہ جان، ارشد خان عمرزئی اور خالد خان سے ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر محنت فضل شکور خان سے بدھ کے روز ضلع چار سدہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے ممبران عارف احمد زئی، افتخار اللہ جان، ارشد خان عمرزئی اور خالد خان سے ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران ضلع چارسدہ کے مختلف مسائل پر غور و خوض کیا۔اس موقع پر ضلع کے ڈی ای او میل عبدالمالک اور ڈی ای او فیمیل ثریہ خٹک بھی موجود تھیں۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی علاقے کی ترقی کا دارومدار تعلیم سے مشروط ہے جس ضلع میں تعلیم کا رجحان زیادہ ہوگاوہاں پر ترقی اور امن و سکون بھی زیادہ ہوگا۔ اس موقع پروزیر محنت فضل شکور خان اور اراکین صوبائی اسمبلی نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع چارسدہ کو ایک مثالی ضلع بنانے میں کوئی دقیقہ فرو گزارش نہیں کریں گے۔ اس موقع پر ڈی ای او میل اور فیمیل کو تعلیمی نظام کی بہتری کے لیئے ضروری ہدایات بھی دی گئیں جن کو اپنانے سے مثبت اور دورس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ یہاں کے طلبہ دوسرے اضلاع کے طلبہ سے کسی طور پر پیچھے نہ رہیں۔ ملاقات میں صوبائی ممبران اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے وزیر محنت کی کوششوں اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے گراں قدر تجاویز کو سراہا۔

مزید پڑھیں