سیکرٹری کھیل وامور نوجوانان سعادت حسن کا ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کے ہمراہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

سیکر ٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبر پختونخوا سعادت حسن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا جہاں انھوں نے کھیلوں کی دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کمپلیکس میں کرکٹ گراؤنڈ ،سویمنگ پول،ٹینس کورٹ،فٹنس جم اور کھیلوں کے دیگر مقامات کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عابد آفریدی نے سیکریٹری سپورٹس اور ڈی جی کو کمپلیکس میں دستیاب سپورٹس کورٹس اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔انھوں نے بتایاکہ کمپلیکس میں فیمیل فٹنس جم قائم کیا گیا ہے جو افتتاح کیلئے تیار ہے۔سیکریٹری سپورٹس نے اس موقع پرہدایت کی کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں رننگ ٹریک اور بیڈ منٹن میٹس کیلئے پی سی ون جلد از جلد تیار کیا جائے۔انھوں نے یقین دلایا کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شہر پشاور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اہم مقام رکھتا ہے کیونکہ شہر بھر کے لوگوں اور کھلاڑیوں کے لئے یہ تفریح اور سپورٹس کے حوالے سے ایک معیاری کمپلیکس ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کمپلیکس کو مزید سہولیات سے بھی لیس کیا جائے گا تاکہ یہاں پر شہر کے باسیوں کو سیر وتفریح اور کھیلوں کی تمام ضروری ضرورتیںمیسر ہوں

مزید پڑھیں