سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے بروقت کوششوں اور عوام کی بھرپور تعاون سے پچھلے سال کے نسبت اس سال ڈینگی کیسزز بہت کم رپورٹ ہوئیں ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر ہم ڈینگی کو نظر انداز نہیں کرسکتے اور اس کی روک تھام کے لیے مل کر بھرپور کوشش جاری رکھیں گے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعداد وشمار کے مطابق پچھلے سال ستمبر ،2022 تک پورے صوبے میں 6017 ڈینگی کے مثبت کیسزز رپورٹ ہوئی تھی، جبکہ اس سال ستمبر 2023 تک خیبرپختونخوا میں صرف 156 کیسزز رپورٹ ہوئی ہیں جو کہ محکمہ صحت کی بروقت حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ نے تفصیل سے بتایا کہ صوبے بھر میں میڈیکل اینٹومولوجسٹ ایک منظم طریقے سے ویکٹر بورن ڈیزیز خاص طور پر ڈینگی کنٹرول اور روک تھام میں تکنیکی کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری سے ستمبر تک ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 156 ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ نے محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ ایل ایچ ڈبلیوز کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران صوبے بھر میں کل 312760 گھروں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ ان میں سے 710 گھروں میں ڈینگی لاروا مثبت پایا گیا جس کو فوری طور پر کیمیکل ٹریٹمنٹ اور مکینیکل صفائی کے ذریعے تلف کردیا گیا۔
اسی طرح محکمہ صحت کے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 54292 افراد کے ساتھ ڈینگی کنٹرول اور بچاؤ کے احتیاطی پیغامات کا اشتراک کیا اور 285237 خواتین کو لیڈی ہیلتھ ورکرز سے ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی کے پیغامات موصول ہوئے۔
جہاں ڈینگی پازیٹو مقامات اور ڈینگی کے مثبت کیسز کی نشاندہی ہوئی تھی ان علاقوں میں مختلف مقامات پر 63 سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا گیا جبکہ ڈینگی سیشن کے دوران ڈینگی انفیکشن سے متعلق 19533 بروشرز تقسیم کیے گئے۔
سیکرٹری ہیلتھ نے حصوصی طور پر ڈویژنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنرز، علماء کرام اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے اپنے لیول پر ذمداری ادا کی اور ڈینگی سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے محکمہ صحت کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہے۔
علماء کرام نے جمعے کے دن خصوصی تقاریر میں صفائی ستھرائی کے افادیت پر بات کی۔ اسی طرح سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے گھر گھر جا کر لوگوں سے ملاقات کی اور ان کو ڈینگی وائرس کے خطرات، اور لاروا تلف کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
سیکرٹری ہیلتھ نے مذید کہا کہ یہ پورہ عمل عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن تھا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کہ ہے کہ اس کار خیر میں محکمہ صحت کا ساتھ دیں، ان کے ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ہمارہ یہ صوبہ ان خطرناک بیماریوں سے پاک ہوسکے۔