سیکریٹری محکمہ صنعت و حرفت اور فنی تعلیم خیبرپختونخوا مسعود احمد نے صنعتی شعبے کی ترقی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ صنعت کاری میں سرمایہ کاری کی جائے

سیکریٹری محکمہ صنعت و حرفت اور فنی تعلیم خیبرپختونخوا مسعود احمد نے صنعتی شعبے کی ترقی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ صنعت کاری میں سرمایہ کاری کی جائے جو صوبے کی پائدار معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی و ترویج کیلیے سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کا کردار مسلمہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کوہاٹ روڈ پشاور کے دورے کے موقع پر محکمانہ بریفننگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحمید خان ڈائریکٹرفنانس بشیر احمد۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز ذوالفقار علی صاحبزادہ اور نعمان فیاض،جائنٹ ڈائریکٹرز انجینئر صفدر عباس افریدی، صمد درویش،سید غالب حسین شاہ اور سلمان خان، ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد قاسم،مجاہد مقصود، اصغر حسین، زوہیب حسن خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالرحمان خان اورپاک جرمن کے محمد مشتاق بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ایم ڈی عبدالحمید خان نے سیکرٹری مسعود احمد کو ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ان کی معاونت ڈی ایم ڈی نعمان فیاض نے کی۔سیکریٹری صنعت کو بورڈ کی کارکردگی،ذمہ داریوں،اہداف اور پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری صنعت وحرفت اور فنی تعلیم مسعود نے کہا کہ بڑی صنعتوں کے قیام کیساتھ سمال انڈسٹری کے فروغ کا ایک اہم اور فعال کردار ہے اور ایس آئی ڈی بی صوبے میں صنعت کاری کے حوالے سیچھوٹی صنعتوں کے قیام اور ترقی دینے میں اپنا ایک کردار رکھتا ہے. سیکریٹری صنعت نے پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹرکا بھی دورہ کیا اور سنٹر کیتربیتی سیکشن میں خصوصی دلچسپی لی۔

مزید پڑھیں