متعلقہ حکام کوامدادی سر گرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
مزید بارشوں کے امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان
خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے بارشوں کے بعد دریاؤں اور نہروں میں طغیانی،بارشوں سے ہونے والے نقصانات اورآئندہ کے ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے پشاور اور چارسدہ کے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی، محکمہ ریلیف و آبادکاری، بلدیات و مقامی انتظامیہ کے حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، صوبائی وزیر آبپاشی نے دریاؤں اور نہر وں میں پانی کی طغیانی اور اس سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کا تفصیلی مشاہدہ کیا،انہوں نے علاقے میں عمائدین اور عوام سے ملاقات بھی کی جبکہ متعلقہ محکموں کے حکام نے صوبائی وزیر کو صورتحال اور حفاظتی اقدامات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے تدابیر اپنانے کی ہدایات دیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ آبپاشی دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر طغیانی اور سیلابی صورتحال نقصانات سے بچنے کے لئے بھر پوراقدامات کر رہا ہے اور متاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد یقینی بنائی جائے گی،انہوں نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،صوبائی وزیر آبپاشی نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو نہروں میں طغیانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کرنے کی بھی ہدایات دیں۔