محکمہ مال کے افسران کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری طور پر سروے مکمل کرنے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے احکامات جاری
صوبائی وزیر نے حفاظتی پشتوں پر دوبارہ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ مختلف گاؤں کا دورہ کیا اور حفاظتی پشتوں کا معائنہ کیا جبکہ بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیاصوبائی وزیر کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران، ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ آبپاشی، ایس ڈی او، سب انجینئر، محکمہ ریونیو کے متعلقہ عملہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں ضیا ء شہید کلے یو سی آگرہ، یونین کونسل حصارہ یاسین زئی کے مختلف علاقوں خیالی پل،میرہ خیل، ارباب کورونہ، ابابکری، قلفی کورونہ نواں کلے اور الیان کوٹ کا دور کیا صوبائی وزیر نے شاہی کلالی، گاؤں آگرہ،خٹ شولگرہ میرہ خیل اور ارباب کورونہ کے مقام پر سیلاب سے متاثرہ حفاظتی پشتوں کا معائنہ کیاجبکہ آگرہ گاؤں میں حفاظتی پشتوں پر جاری کام کا جائزہ بھی لیا صوبائی وزیر نے موقع پر محکمہ مال کے افسران کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری طور پر سروے مکمل کرنے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کئے جبکہ محکمہ آبپاشی کے ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر متعلقہ عملے نے موقع پر متاثرہ جگہوں کی پیمائش کرکے پی سی ون بنانے کیلئے ریکارڈ اکٹھا کیا اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکورخان نے کہا کہ بارش سے متاثرہ حفاظتی پشتوں کی دوبارہ تعمیر پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے جبکہ دریائے کابل کے کنارے واقع آگرہ گاؤں میں سیلاب سے پڑنے والے شگاف کو بھرنے کاکام بھی تیزی سے شروع ہے جسے بہت جلد مکمل کیا جائیگا جبکہ ڈاگی مکرم خان کے حفاظتی پشتوں پر بھی کام جلد از جلد شروع کیاجائے گا انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب سے بچاؤ کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ فلڈ پروٹیکشن وال میں پڑنے وا لے شگاف کو بہت جلد دوبارہ تعمیر کیا جائیگا جس سے سیلابی نقصان پر قابو پایا جائیگا۔