عوامی مسائل سے آگاہی اور فوری پائدار حل کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا ازخود عوام سے ٹیلیفونک رابطہ، مسائل کے فوری ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ کی ہدایات پر سیٹیزن پورٹل پر پشاور ڈویژن کے حوالے سے موصول ہونے والے شکایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ازخود شکایات کنندگان سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا اور ان سے مسائل کے حوالے سے تفصیلات دریافت کیں، مسائل سے تفصیلی آگاہی کے بعد کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی اس ہفتے موصول ہونے والی شکایات میں زیادہ تر محکمہ مال، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز، سٹریٹ لائٹس، نکاسی آب، گرانفروشی اور تجاوزات سے متعلق تھیں جن کے فوری ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حوالے سے سیٹیزن پورٹل کا استعمال کریں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے

مزید پڑھیں