فارمیسی ڈیپارٹمنٹ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس کے زیر اہتمام کیک کٹنگ

فارمیسی ڈیپارٹمنٹ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس کے زیر اہتمام کیک کٹنگ کے ساتھ عالمی یوم فارمیسی منایا گیا۔ جس کا عنوان تھا ” فارمیسی تک رسائی ۔صحت تک رسائی ہے”
اس دن کو منانے کا مقصد ٹریننگ فارماسز کو فارمیسی سے آگاہی فراہم کرنے سمیت معاشرے میں فارمیسی کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔
تقریب کے مہمان خصوصی میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر ۔ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل،جب کہ مقررین میں ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر فضل خدا شعبہ فارمیسی یونیورسٹی اف پشاور۔ پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان چیئرمین شعبہ فارمیسی یونیورسٹی اف پشاور ۔ایچ ایم سی۔ ایچ او ڈی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ سے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ سوار خان ۔ظفر الحق منیجر فارمیسی ایچ ایم سی ۔ایڈمنسٹریشن سٹاف۔ فیکلٹی ممبرز ۔ میڈیکل اور فارمیسی کے طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔
میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر نے کہا شعبہ صحت میں ڈاکٹر اور نرس کی طرح فارماسسٹ بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ہسپتال کے قیام کے بعد ہم نے یہ جانا کہ فارماسسٹ صحت کے شعبے میں ریڈ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اج ہسپتال میں ایک مکمل اور اچھی طرح سے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ قائم ہے ۔
گزشتہ کئی سال پہلے(ایچ ایم سی) نے پانچ فارماسسٹ سے اپنے ڈیپارٹمنٹ کا اغاز کیا تھا۔ اب الحمدللہ(ایچ ایم سی)کے پاس 10 فارماسسٹ اور 25 سے ذیادہ جی سی ٹی فارماسسٹ ہیں جن میں کلینیکل فارماسسٹ بھی شامل ہیں ۔ہسپتال میں سات سیٹلائٹ فارمیسی قائم ہیں ۔ جن میں ہر شعبے میں فارمیسی یونٹ شامل ہیں ۔
ان فارمیسی کے ذریعے ہسپتال میں داخل شدہ مریضوں کو %90 فیصد ادویات کی فراہمی بہتر سہولیات کے ساتھ میسر ا رہی ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان اور ڈاکٹر فضل خدا نے اس موقع پر کہا فارماسسٹ صحت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی بہتر کارکردگی کے نتائج معاشرے کو بہتر طبی خدمات کے دستیابی کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فارمیسی کوترقی یافتہ ممالک میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ صحت کے نظام کا ایک اہم رکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ کلینیکل کے ساتھ ساتھ انڈسٹری میں بھی فارمیسی کی نمایاں اہمیت ہے اور اس ضمن میں ہمارے نوجوان فارماسسٹوں کے لئے ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس شعبے میں کامیابی کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔
تقریب میں ہسپتال ڈائریکٹر شہزاد فیصل نے فارمیسی کی اہمیت اور مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ فارمیسی ہسپتال کا انتہائی اہم حصہ ہے ۔ہم اس مقام سے چلے ہے جب 2/3فارماسسٹ سے کام لیتے تھے اب کافی اگے نکل چکے ہیں۔ گزرتے وقت کےساتھ ساتھ ھیلتھ کیئر کی کاسٹ بہت ذیادہ ہو گئی ہیں۔ ہمیں اس پر مذید کام کرنا ہوگا اور اسے ایفیشنٹ بنانا ہوگا۔ ہم ڈیپارٹمنٹ کو مذید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گے۔
منیجر فارمیسی ظفرالحق نے تمام ایڈمنسٹریشن اور اپنے سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان سب کے تعاون سے ہمارا فارمیسی ڈیپاٹمنٹ اج اس مقام پر پہنچا۔ میرا اج کے نوجوانوں کو پیغام ہے کہ فارماسسٹوں کو اس پیشےکو بطور چیلنج قبول کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا فئیر پرائس فارمیسی ۔ صحت سہولت اور ریگولر مریضوں کےلئے فارمیسی کی سروس 7-24 گھنٹے جاری رہتی ہیں۔

میڈیا سیل
ایم ٹی ائی۔ ایچ۔ ایم۔ سی

مزید پڑھیں