مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مشال اعظم یوسفزئی کا اسپیشل ایجوکیشن کیمپلکس حیات آباد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان حصوصی شرکت, طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے ذکوۃ، عشر، سماجی بہبود اور ترقی خواتین مشال اعظم یوسفزئی نے کہا ہے کہ سپیشل ایجوکیشن اور وومن ایمپاورمنٹ کے الگ الگ ڈائریکٹوریٹ بنائے جائیں گے جبکہ خصوصی افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں مقرر کردہ کوٹے میں دس فیصد تک اضافے کے لیے اقدامات کریں گے۔ سپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس میں زیر تعلیم بچوں کے لیے وظائف مقرر کررہے ہیں۔بہت سے سپیشل بچے سکولوں سے باہر ہیں انکو سکولوں میں داخل کرنے کیلئے کرایہ پر بلڈنگ حاصل کریں گے جہاں پر انکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل ایجوکیشن کیمپلکس حیات آباد پشاور میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان حصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اور تعلیمی سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات و شیلڈ تقسیم کیے۔انہوں نے سپیشل بچوں کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان والدین پر فخر ہے جو اپنے بچوں کو پڑھارہے ہیں اور انھیں حوصلہ دیتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کے ساتھ چل سکیں۔مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انکی کامیابی میں بھی والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعائیں ہیں۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے اور خیبر پختونخوا میں سماجی اور فلاحی امور کی ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ سید علی بخش ڈائریکٹر اسپیشل یجوکیشن کمپلکس حیات آباد نے مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی کو سپیشل ایجوکیشن کمپلکس کا دورہ کر نے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں اسپیشل ایجوکیشن کے 57 کے قریب ادارے قائم ہیں جن میں پشاور اور مردان میں دو بڑے سپیشل ایجوکیشن کمپلکس بھی شامل ہیں۔سپیشل ایجوکیشن کمپلکس حیات آباد کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈائریکٹر سید علی بخش کا کہنا تھا کہ اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں 650 سے زیادہ طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں 72 بچے ہاسٹل میں زیر رہائش ہیں۔ ڈائریکٹر سید علی بخش نے ادارے کو درپیش مسائل و چیلنجز سے مشیر وزیراعلی کو آگاہ کیا۔ مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے ہر قسم کی تعاون کا یقین دہانی کروائی۔تقریب کے دوران اسپیشل بچوں نے مختلف قسم کے ٹیبلوز پیش کیا جن پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔ مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے تقریب کے دوران بہترین کارکردگی دیکھنے والے طلباء و طالبات میں انعامات و شیلڈز تقسیم کیے۔ جبکہ ڈائریکٹر سید علی بخش نے ادارے کی جانب مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر نجی سکول کے طلباء وطالبات نے سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب میں شرکت کی۔قبل از مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی کی اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس حیات آباد پہنچانے سپیشل بچوں نے خوش آمدید کہا اور پھول کے گلدستے پیش کیے۔ مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے کمپلکس کے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں طلباء و طالبات کی جانب سے بنائے گئے اشیاء کے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا اور انکی دستکاریوں کے کام کو سراہا۔ دورے کے دوران مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی نے مہمانوں کی کتاب میں ادارے کے حوالے سے اپنے تصورات بھی درج کیے.۔

مزید پڑھیں