مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی کا مردان میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس و نجی ادارہ برائے سماعت و گویائی کا دورہ

مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کا اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان میں اگلے سال سے قوت بصارت سے محروم بچوں کیلئے میٹرک تک تعلیم کی سہولت دینے کا اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مشیر برائے زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود و ترقی نسواں اور حصوصی تعلیم مشال اعظم یوسفزئی نے کہا ہے کہ حصوصی تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے رہے ہیں جس سے ان اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی گی جبکہ زیادہ سے زیادہ بچے ان اداروں سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس طرح قوت بصارت سے محروم بچوں کیلئے اگلے سال سے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان میں میٹرک تک تعلیم کی سہولت دی جائے گی۔ جس سے قوت بصارت سے محروم بچے یہاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔ اس طرح جو بچے اس سال پانچویں جماعت پاس کر چکے ہیں۔ انکے والدین سے مشاورت کرکے ان کو اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور میں داخل کرایا جائے تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان کے دورے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر جمال شاہ اور اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے حکام موجود تھے۔ جلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر انیق احسن نے کہا کہ ادارے کا آغاز 1987 میں کرایہ کے عمارت میں کیا گیا بعد میں 24 کنال اراضی پر عمارت کی تعمیر کی گئی جہاں پر تین انسٹیٹیوٹس اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر موجود ہیں۔ کمپلیکس میں 251 طلباء اور 125 طالبات زیر تعلیم ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو مختلف ہنر بھی سیکھائے جارہے ہیں۔ بریفنگ کے دوران مشیر وزیراعلی کو اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کو درپیش مسائل و چیلنجز سے آگاہ کیا۔مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس مردان کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے کلاس رومز اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔قبل ازیں مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے مردان میں قائم نجی ادارہ برائے سماعت و گویائی کا دورہ کیا جہاں پر ڈائریکٹر محمد انور و سٹاف ممبران نے انکا استقبال کیا۔ مشیر وزیراعلی نے ادارے کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے ادارے کے کلاس رومز و سیکشنز کا معائنہ کرتے ہوئے ادارے کے سماعت و گویائی سے محروم افراد کیلئے خدمات کو سراہا۔ مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی کو بتایا گیا کہ یہ ادارہ 1985 میں قائم گیا ہے۔ سماعت و گویائی سے محروم افراد کو میٹرک تک تعلیم فراہم کی جاتی ہیں۔ مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے ادارے کو ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں