مُشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، ورسک روڈ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، زخمیوں کو بہترین فوری ابتدائی طبی امداد کی سہولیات مہیا کی گئیں : مشیر صحت
مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری بہترین علاج فراہم کی گئی ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پشاور کے بھر کے ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور طبی عملے کی چھُٹیاں کینسل کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ورسک روڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہاسپٹل ڈائریکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مشیر صحت کو بتایا گیا کہ ایف سی دھماکے کے 9 زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا جن کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر متعلقہ یونٹس شفٹ کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چھ ایف سی اہلکار جبکہ تین عام شہری شامل ہیں جن میں سے دو ایف سی اہلکار اور ایک سویلین کی حالت تشویشناک ہے جن کو آپریشن تھیٹر شفٹ کیا گیا ہے۔
مشیر صحت کو یہ بھی بتایا گیا کہ چار ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ شفٹ کیا جا رہا ہے جن کی جان بچانے میں ایل آر ایچ نے اہم کردار ادا کیا، ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، دو زخمی اسوقت داخل ہیں ایک زیرنگرانی ہے جبکہ دو زخمیوں کو علاج کے بعد ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ریاض انور کو یہ بھی کہا گیا کہ اسوقت ایل آر ایچ میں کل تین زخمی زیر علاج ہیں جن میں دو ایف سی اہلکار اور ایک سویلین شامل ہے ۔اس موقع پر مشیر صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طرح تیار ہے ۔