نگران صوبائی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق ، اوقاف و اقلیتی امور جسٹس ر سید ارشد حسین شاہ کا سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر اسد علی کے ہمراہ گرودوارہ بھائی جوگا سنگھ نمک منڈی پشاور دورہ

خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق ، اوقاف و اقلیتی امور جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کا سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر اسد علی کے ہمراہ گرودوارہ بھائی جوگا سنگھ نمک منڈی پشاور دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سکھ برادری سےکینیڈا میں را کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل پر اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔ سکھ برداری کے رہنماؤں نے نگران صوبائی وزیر جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی گردوارہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق اور اوقاف و اقلیتی امور سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ سکھ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔تعزیت و اظہار ہمدردی کے لئے خود گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ آیا ہوں۔جبکہ کینیڈا میں سکھ برداری کے ہردیپ سنگھ کی انڈیا کے ایجنسی را کے ہاتھوں قتل کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کو انڈیا کے اس اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔ اقلیتی برادری کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف اور اقلیتی امور کو ہدایت کی ہیں کہ اقلیتی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ ان کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا سکھ برادری کو قتل کرنے کےلئے کینیڈا پہنچ گیا ۔ جس سے انڈیا پوری دنیا میں بے نقاب ہوگئی ہیں۔ اقلیتی برادری کے معاملات کا حل آپ کے ساتھ ملکر لائحہ عمل بنائے گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور سنیہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے قانون و انسانی حقوق و اقلیتی امور جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے سکھ برادری کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔سکھ رہنماؤں نے صوبائی وزیر سید ارشد حسین شاہ اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر اسد علی کو اپنے مسائل اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں