خیبر پختونخوا کے نگران وزیر سیاحت و اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے ایبٹ آباد میں ثقافتی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہمیں شہداء کی یاد دلاتا ہے۔جام شہادت خوش قسمت لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے ا عتبار سے بہت خوبصورت ملک ہے۔سیاحت کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنے ملک کو اور سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا رکھیں۔ گلیات کی پارکنگ کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے اور کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گلیات میں یاد گار شہداء قائم کریں گے۔ اداروں سے کرپشن و سفارش کلچر ختم کرکے دکھائیں گے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دفتروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ذمہ دارانہ سیاحت کے فروغ کیلئے آگاہی شروع کررہے ہیں۔ جلد ہی ایوبیہ چیئرلفٹ کی مرمت کرکے اس کو چال کیا جائے گا