نگران وزیر برائے محکمہ ایکسائز،ریوینو و خزانہ احمد رسول بنگش کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کا ماہانہ کارکردگی اجلاس
محاصل اور اصلاحات کے امور پر غور،
ڈیوٹی سے غفلت، کرپشن اور نااہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، نگراں وزیر
تمام ایکسائز افسران کوبروقت اور سو فیصد محاصل ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت ، احمد رسول بنگش
نگراں وزیر برائے محکمہ خزانہ، ریونیو و ایکسائز خیبرپختونخوا احمد رسول بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کی معاشی ترقی میں محکمہ ایکسائز کا کلیدی کردار ہے، تمام ایکسائز افسران سو فیصد محاصل ریکوری ہر صورت یقینی بنائےں۔ ہمیں ایک ٹیم بن صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرناہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی ماہانہ کارکردگی/ محاصل بارے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز احسان اللہ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکمل خٹک، رحمت وزیر ڈپٹی سیکریٹری ایکسائز، صلاح الدین ڈائریکٹر ریوینو، انجینئر ڈاکٹر عید بادشاہ ڈائریکٹر لیٹیگیشن، جاوید خلجی ڈائریکٹر ملاکنڈ ریجن، صفیان حقانی ڈائریکٹر پشاور ریجن ، فواد اقبال خان ڈائریکٹر مردان ریجن، عندلیب ڈائریکٹریس ہزارہ ریجن، آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول اور تمام ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں تمام ریجنل اور ضلعی ایکسائز دفاتر کی مالی سال 24-2023 کی دو ماہ (اگست و جولائی) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو محاصل ریکوری بارے تفصیلی بریفننگ دی گئی ہے۔اجلاس سے اپنے خطاب میں نگراں وزیر نے تمام ایکسائز آفسران کو بروقت اور سو فیصد محاصل ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کی معاشی استحکام میں محکمہ ایکسائز کا کردار نہایت اہم ہے لہٰذا تمام ایکسائز افسران نہایت لگن اور محنت سے محاصل ریکوری یقینی بنانے کے لئے اپنی بھرپور کوشش کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز میں جزا و سزا کا قانون نافذ العمل ہوگا۔ کرپشن، نااہلی اور ڈیوٹی سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو افسر بھی کام نہیں کرے گا اس کو سزا ملے گی، اور کام کرنے والوں کو نوازا جائے گا۔ احمد رسول بنگش نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں بڑے ٹیکس نادھندان کے خلاف قانون کے مطابق خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے جبکہ ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے، میرے دفتر کے دروازے تمام افسران کے لئے کھلے ہےں۔ نگراں وزیر نے صوبہ بھر کے ٹیکس دہندگان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ادائیگی میں محکمہ ایکسائز کا ساتھ دیں اور صوبے کی ترقی قور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔