وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان سے سیکر ٹری بہبودی آبادی معتصم بااللہ نے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں محکمہ بہبودی آبادی سے متعلق امور پرگفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سیکر ٹری بہبودی آبادی معتصم بااللہ نے معاون خصوصی کو جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کی دستیابی،سہولیات اور خدمات کی مفت فراہمی،چھوٹے خاندان اور آبادی پر قابو پانے کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور عوام میں شعور کی بیداری پرگفتگو کی گئی۔