وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی براے محکمہ بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان سے یو این ایف پی اے (UNFPA)کے نمائندہ وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی زیرصدارت بہبودی آبادی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یو این ایف پی اے (UNFPA) یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن اکٹیوٹیز,کے وفد نے بھی شرکت کی اوربہبود آبادی کے امور سے متعلق معاون خصوصی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی معتصم باللہ، ڈائریکٹرجنرل بہبود آبادی عائشہ احسان، ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن محمد زکریا، پروگرام آفیسر(یو این ایف پی اے) سیدعثمان محمد، ڈی ڈی (یو این ایف پی اے) کاشف خان، پروگرم سپیشلیسٹ ایس ڈاکٹر شاہد خان,آرایچ ودیگر آفسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، معاون خصوصی نے بہبود آبادی کی حوالے سے یو این ایف پی اے کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ آئندہ بھی اسی طرح اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔ اس موقع پریو این ایف پی اے کے وفد نے معاون خصوصی کو مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے مختلف پہلووں پر تفصیلی طور پر شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا اور مختلف منصوبوں کی تفصیلات کے حوالے سے معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یو این ایف پی اے کے کنٹری ڈائریکٹر عنقریب خیبر پختونخوا کا دورہ کر یں گے اور معاون خصوصی کے ساتھ اہم امور پر ملاقات بھی کریں گے اور محکمہ بہبود آبادی کے دفاتر فیملی وئلفیر سنٹر اور آر,ٹی آی کے بھی دورے کریں گے۔ شرکائے اجلاس نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات مختلف معاملات پر بحث اور اہم فیصلوں کے لیے موثر ثابت ہوگی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی معتصم باللہ، ڈائریکٹرجنرل بہبود آبادی عائشہ احسان نے بھی بہبود آبادی کے موجودہ حالات اورانتہائی اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی جس کا مقصد پورے خیبر پختونخوا میں   یو این ایف پی اے کے تعاون سے بہبود آبادی کے لیے کام کرنا ہے۔

مزید پڑھیں