وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد لطیف خان مروت کی نیٹ سول (NETSOL) کے نمائندوں سے ملاقات

ملاقات میں ڈیجیٹل ٹرانسفر میشن سفر کو صوبے میں مزید فروغ دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد لطیف خان نے کہا کہ پیپرلیس ماحول کو مزید توسیع دی جائے اور صوبے کے تمام اضلاع بشمول نئے ضم شدہ اضلاع میں بھی فعال بنایا جائے تاکہ روزمرہ کے سرکاری امور ڈیجیٹل طریقے سے نمٹائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے حوالے سے اضلاع کی سطح پر آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ عوام میں اس کو فروغ مل سکے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی صوبے میں ای۔گورنس اور ڈیجیٹائزیشن پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ صوبے کے تمام آمور کو ٹیکنالوجی پر منتقل کرے تاکہ عام عوام تک اس کے بروقت فوائد پہنچ سکے۔خالد لطیف خان نے کہا کہ صوبے میں ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی وسعت موجود ہے اور مختلف بیرونی سرمایہ کار بھی صوبے کے ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جس سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور صوبے کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں