وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم اور صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر نے ووکیشنل کورسز کے صوبائی ٹسٹنگ ادارے “ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ”کے امتحانی نظام میں مکمل شفافیت لانے کیساتھ طلبہ کی آسانی کیلئے اسناد کے حصول کے پورے طریقہ کار کو ان لائن

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم اور صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر نے ووکیشنل کورسز کے صوبائی ٹسٹنگ ادارے “ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ”کے امتحانی نظام میں مکمل شفافیت لانے کیساتھ طلبہ کی آسانی کیلئے اسناد کے حصول کے پورے طریقہ کار کو ان لائن اور بورڈ کے امور کو پیپر لیس بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے بورڈ کو کمپیٹینسی بیسڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت فراہم کئے جانے والے ووکیشنل سرٹیفیکیٹس کی باقاعدہ درجہ بندی کرنے جبکہ ادارے کی توقیر اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی اور اسناد کے نظام کو ہر پہلو سے اعلی معیار کے مطابق بنانے پر زور دیا ہے۔معاون خصوصی نے بورڈ کو اپنی مالی پوزیشن کی بہتری اور آمدن بڑھانے کیلئے بھی امکانی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایات انھوں نے جمعرات کے روز گلبہار پشاور میں ووکیشنل تربیت کے صوبائی امتحانی بورڈ ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کا دورہ کرنے کے موقع پر متعلقہ حکام کو صادر کئے۔معاون خصوصی کو اس دوران بورڈ کے امتحانی نظام،مختلف ٹریڈز میں فراہم کی جانے والی سرٹیفیکیٹس اور انتظامی امور و کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئ۔سیکریٹری بورڈ قاضی فضل احد نے معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا پورے ملک کا پہلا صوبہ ہے جو ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کیلئے اپنا ایکٹ بنا رہا ہے جبکہ اس ادارے کے اسناد کو انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی حاصل ہے۔انھوں نے بتایا کہ بورڈ کا مینڈیٹ ووکیشنل ٹریننگ کے ذمرے میں رجسٹریشن،سرٹیفیکیشن اور امتحانات لینا ہے اور مالی سال 2023 اور 24 کے دوران بورڈ نے مختلف ذرایع سے تقریبا 6 کروڑ اور 75 لاکھ کی آمدن حاصل کی ہے۔بورڈ کیساتھ سرکاری اور نجی شعبے کے تقریبا 466 تعلیمی ادارے رجسٹرڈ ہیں۔اسی طرح مختلف نوعیت کے تربیتی سرٹیفیکیٹس میں 15317 سرکاری اداروں اور 14224 نجی اداروں کے پاس ہونے والے طلبہ کو گزشتہ 2 سال کے دوران اسناد جاری کیئے گئے ہیں۔ معاون خصوصی نے اپنے دورے میں بورڈ کے مختلف شعبوں کا معاینہ بھی کیا جبکہ اپنے اظہار خیال انھوں نے کہا کہ ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل میں اعلی تعلیم یافتہ اور قابل ممبران کو شامل کیا جائے جنھیں ادارے کے مستقبل کے مقاصد کا بخوبی سمجھ حاصل ہو۔انھوں نے اس موقع پر ادارے کے سند یافتہ ہنرمندوں اور طلبہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے باروزگار ہنرمندوں کا ڈیٹا بھی طلب کرنے کی ہدایت کی جبکہ نئے مجوزہ ایکٹ میں ادارے کی قانونی طور پر مضبوطی کی شقیں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے بورڈ کو نئے تربیتی کورسز میں زرعی اور مائننگ کے شعبوں کے حوالے سے ووکیشنل کورسز شروع کرنےپر زور دیا۔ معاون خصوصی نے اس موقع پر بورڈ کی جانب سے روایتی امتحانی نظام کو پریکٹیکل استعداد کے جائزے پر منحصر نظام اپنانے کے مجوزہ ماڈل کو سراہا۔

مزید پڑھیں