وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا صوبے میں خسرے کی پھیلتی ہوئی صورتحال کا نوٹس، عوام اپنے بچوں کو جلد سے جلد ایم آر ویکسین لگوالیں، خسرہ کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائی جائیں، ایم ٹی آئیز میں آئسولیشن وارڈز جلد سے جلد قائم کرنے کے احکامات جاری، ویکسینیٹرز ایم ایس کے ڈسپوزل سے ہٹاکر ڈی ایچ او کے ماتحت کرنے کے احکامات جاری، وزیر صحت کی فوری پراونشل آوٹ بریک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری۔
ڈی آئی خان 185,پشاور 147, چارسدہ 113، صوابی 92 اور دیر لوئر 83 کیسز کے ساتھ سرفہرست، پچھلے چھ ماہ میں ہونے والے 22 اموات میں سے 13 میں خسرے کی تصدیق ہوچکی ہے : ڈائریکٹر ای پی آئی کی وزیر صحت کو ہنگامی بریفنگ
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے صوبے میں خسرے کی پھیلتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ای پی آئی سے ہنگامی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو جلد سے جلد ایم آر ویکسین لگوالیں۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ خسرہ کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائی جائیں۔ انہوں نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں خسرہ کے پھیلاو کو روکنے کیلئے آئسولیشن وارڈز جلد سے جلد قائم کرنے کے احکامات جاری کردئے۔ انہوں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو احکامات جاری کیں کہ ویکسین سنٹرز کو فعال بنانے کیلئے ویکسینیٹرز کو ایم ایس کے ڈسپوزل سے ہٹاکر ڈی ایچ او کے ماتحت کریں۔ وزیر صحت کی فوری پراونشل آوٹ بریک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر عارف نے متعلقہ حکام کے ہمراہ وزیر صحت کو خسرہ بارے ہنگامی بریفنگ دی۔ ب بریفنگ میں وزیر صحت کو بتایا گیا کہ برتھ ڈوز انیشیٹیو کے تحت ہسپتالوں میں لیبر روم کیساتھ ہی ویکسین سنٹر قائم کئے گئے ۔چھوبیس گھنٹے کھُلے ان سنٹرز میں پچھلے دو سال کے اندر ایک لاکھ سے زائد نومولود بچے ویکسینیٹ ہوچکے ہیں۔ ان کو بتایا گیا کہ صوبہ میں خسرہ کے 3889 مُشتبہ جبکہ 1445 مصدقہ کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ۔ پچھلے چھ ماہ میں اب تک ہونے والے 22 اموات میں سے 13 میں خسرے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دو سے پانچ سال کے عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی نے بتایا کہ خسرے کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبے کے 24 اضلاع کے 118 یونین کونسلز میں آوٹ بریک رسپانس جاری ہے ۔ ان اضلاع میں ڈی آئی خان 185,پشاور 147, چارسدہ 113، صوابی 92 اور دیر لوئر 83 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے ۔