پاکستان لیکروس چیمپیئن شپ کامیابی کا ایونٹ، کھلاڑیوں کی محنت اور فیڈریشن کا اہم کردار

نگران صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے پہلی ویمن نیشنل لیکروس چیمپیئن شپ کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو مبارکباد یش کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے منعقد کی گئی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہت ہی شاندار اور یادگار ایونٹ تھا۔ جس میں پورے پاکستان سے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔انہوں نے خاص طور پر ان تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے اس ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آفیشلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کرنے میں ان کا اہم کردار ہے۔ آفیشلز کی محنت اور لگن سے اس ایونٹ کو یادگار بنا دیا گیا۔نگران صوبائی وزیر نے پاکستان لیکروس فیڈریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد میں فیڈریشن نے ایک ایسا ایونٹ منعقد کیا جو پاکستان میں لیکروس کے کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ نگران صوبائی وزیر نے ایشیا پسیفک لیکروس یونین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر کرس جنو کرس ماسونی کی ایونٹ میں شرکت کوسراہا اور پاکستان میں لیکروس کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ پاکستان میں لیکروس کے کھیل کے فروغ کے لیئے نئی راہ کھولے گا۔۔ تقریب کے اختتام میں نگران صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں