پراجیکٹ مینجمنٹ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ (PMIU)، محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں سیکنڈری ہیلتھ کیئر ہسپتالوں کی تجدیدکاری کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر شہزاد فیصل، پروجیکٹ ڈائریکٹر PMIU نے کی۔اجلاس میں محکمہ صحت، مواصلات و تعمیرات (C&W)، نیسپاک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور نیسپاک کی جانب سے پیش کردہ ٹائم لائنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیسپاک PC-1(3) اورPC-1(4) کے تحت مختلف ضلعی ہسپتالوں کے ڈیزائن تیار کرے گا جن میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ، ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ، ڈی ایچ کیو چترال لوئر، ڈی ایچ کیو ٹانک، ڈی ایچ کیو ہنگو، ڈی ایچ کیو بٹگرام، ڈی ایچ کیو (بونیر)، ڈی ایچ کیو لکی مروت، سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات، ڈی ایچ کیو مردان، ڈی ایچ کیو کوہستان، ڈی ایچ کیو الپوری شانگلہ، ڈی ایچ کیو باجوڑ (خار)، ڈی ایچ کیو لنڈی کوتل، ڈی ایچ کیو وانا ساوتھ وزیرستان، ڈی ایچ کیو پاراچنار، ڈی ایچ کیو میران شاہ، ڈی ایچ کیو مشتی میلہ اور ڈی ایچ کیو غلنئی (مہمند) شامل ہیں۔ڈاکٹر شہزاد فیصل نے اس موقع پر کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور محکموں کے درمیان قریبی رابطہ ہی بہتر اور معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کی ضمانت ہے۔