پیسکو اورپیڈوکے درمیان کوٹوپن بجلی منصوبے سے بجلی کی فروخت کامعاہدہ

خیبرپختونخواحکومت نے توانائی کے شعبے میں کامیابی کا ایک اوراہم سنگ میل عبورکرتے ہوئے اپنے وسائل سے ضلع لوئردیر میں 40.8میگاواٹ کوٹوپن بجلی منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد بجلی کی فروخت کے سلسلے میں وفاقی ادارے پیسکو کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرلئے ہیں۔کوٹوپن بجلی منصوبے سے ایک طرف سالانہ 207گیگاواٹ سستی بجلی پیداہوگی تودوسری طرف اس اہم منصوبے سے صوبے کو سالانہ 2ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ اس سلسلے میں وفاقی توانائی کے ادارے پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) اورصوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے درمیان کوٹوپن بجلی منصوبے سے پیداہونے والی بجلی کی فروخت کے لئے Power Acquisition Contractپر دستخط کے حوالے سے واپڈاہاؤس پشاورمیں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئرطارق سدوزئی،سابق صوبائی وزیر وچیئرمین پیسکوبورڈحمایت اللہ خان،سیکرٹری توانائی وبرقیات زبیرخان،چیف ایگزیکٹوپیسکواخترحمید،چیففانجینئرپیڈوعزیزباچا،ڈائریکٹرجنرل Miradعاطف جوادنے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں ابتدائی کلمات بیان کرتے ہوئے معاون خصوصی توانائی انجینئرطارق سدوزئی نے کوٹوپن بجلی منصوبے کی تکمیل کوصوبے کی معیشت کے استحکام کی طرف ایک تاریخی کامیابی قراردیتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے سے ایک طرف ماحول دوست سستی بجلی پیداہوگی تودوسری طرف نیشنل گرڈ میں بجلی کی فراہمی سے درپیش بجلی کے بحران پرقابوپانے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے بجلی کی فروخت کے سلسلے میں سیکرٹری توانائی اورپیڈوکے جملہ افسران ڈائریکٹرزپیڈوفرازخان،سیدآصف رضا،جنیداقبال،مقیم الدین اورپراجیکٹ ڈائریکٹرسلطان روم کی کاوشوں کوسراہااورامیدکااظہارکیاکہ پیڈوکے دیگرمکمل ہونے والے بجلی کے منصوبوں سے پیداہونے والی بجلی کی فروخت کے معاہدے کامیابی کے ساتھ طے پاجائیں گے۔ انہوں نے وفاق کے ذمہ پیہوراورمچئی پن بجلی منصوبوں سے پیداہونے والی بجلی کی فروخت کے سلسلے میں پیسکوکے ذمے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے مسئلے کے جلد حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کاعزم دھرایا۔تقریب کے اختتام پر پیسکو اورپیڈوحکام کی جانب سے دونوں اداروں کے افسران کو اعزازی شیلڈزدینے کابھی تبادلہ کیاگیا۔

مزید پڑھیں