ڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے سردریاب میں موجود فیملی پارک کو واگزار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو جلد از جلد لیز رقم جمع کرانے اور پارک بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

خیبرپختونخوا کے وزیرسیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوافضل شکور خان کی ہدایات پر سردریاب میں موجود فیملی پارک کو واگزار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدارکو جلد از جلد لیز رقم جمع کرانے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ساتھ ہی پارک میں اسی ماہ فیمیلز کیلئے فوڈ فیسٹیول کرانے کا بھی اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان نے گزشتہ روز سردریاب میں موجود خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے فیملی پارک کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔سردریاب فیملی پارک 11کنال اراضی پر محیط ہے جسے 2012 میں لیز پر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی عمرخان نے وزیرسیاحت و ثقافت فضل شکور خان کی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے فیملی پارک کو دوبارہ بحال کرنے اور یہاں فیملی کیلئے جلد از جلد صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ فیملی پارک میں اسی ماہ فیمیلز کیلئے فوڈ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جس میں روایتی کھانوں کیساتھ ساتھ بچوں کیلئے پلے ایئریا اور ثقافتی رنگ انعقاد بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں