ڈاکٹر سمیرا شمس کی بطور چیئرپرسن خیبرپختونخوا کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن تقرری کی گئی ہے

حکومتِ خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر سمیرا شمس کی بطور خیبرپختونخوا کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن تقرری کی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں کمیشن کے ارکان کی منظوری بھی دی گئی اورکابینہ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے محکمہ زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم اور وومن ایمپاور منٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن دس اراکین پر مشتمل ہے جن میں شبینہ ایاز، آمنہ پرویز، طیبہ بتول، مسلم تاج، ڈاکٹر منہاس مجید، شکیرا سید، طاہرہ کلیم، اکرام خان، کومل یونس اور حمیرہ نواز شامل ہیں۔یہ تقرری خواتین کے حقوق کے فروغ، ان کی سماجی و معاشی بااختیاری اور صنفی مساوات کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں