وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے بدھ کے روز اپنے حلقے سمیت صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، اُن کے مسائل سنے، تجاویز حاصل کیں، اور فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے۔دفتر میں آنے والے عوامی وفود نے تعلیم، صحت، پانی، بجلی، انٹرنیٹ، روزگار، سڑکوں کی حالت، اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل ڈاکٹر شفقت ایاز کے سامنے رکھے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے تمام مسائل نہایت توجہ سے سنے اور وفود کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر اِن تمام امور کی نگرانی کریں گے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے اُن کا فرض ہے کہ وہ عوام کے درمیان رہیں، اُن کی بات سنیں، اور اُن کے دکھ درد کو اپنا سمجھیں۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی، اور فوری مسئلہ حل کرنے کے نئے طریقہ کار متعارف کرائے ہیں، تاکہ ہر شہری کو انصاف اور سہولت اُس کی دہلیز پر فراہم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور دن رات خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ اُن کا ویژن ایک ایسا مضبوط، جدید اور خودکفیل صوبہ ہے جہاں تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، توانائی، اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، تاکہ شفافیت، تیز رفتاری، اور عوامی اطمینان میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا وژن یہی ہے کہ“عوام کو طاقت کا سرچشمہ”بنایا جائے، اور عوامی نمائندے حقیقی معنوں میں عوام کے خادم بنیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کی تعلیم، روزگار، انصاف، اور ٹیکنالوجی کے فروغ کو اپنی پالیسیوں کا محور بنایا، اور آج خیبرپختونخوا حکومت اُسی وژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیشہ پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے، اور اب صوبائی حکومت اُس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور دونوں کا ویژن یہی ہے کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا سب سے جدید، تعلیم یافتہ، ڈیجیٹل، اور خوشحال صوبہ بنے، جہاں ہر شہری کو برابری کے مواقع، انصاف، اور بنیادی سہولیات حاصل ہوں۔ ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ عوامی خدمت ہی اُن کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے، اور وہ ہر روز عوام سے براہِ راست ملاقاتیں جاری رکھیں گے تاکہ اُن کے مسائل اُن کے سامنے ہی حل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ“یہی عمران خان کا وژن اور علی امین گنڈاپور کی پالیسی ہے۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوامی خدمت کے اس تسلسل کو مزید مضبوط بنائے گی، اور صوبے کے ہر شہری کو جدید سہولتوں اور ڈیجیٹل سروسز تک رسائی یقینی بنائے گی۔