ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا،اجلاس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013 سے2022 کے درمیان ڈینگی لاروے کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائند وں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنے اورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اپنی ذمہ د اریوں کے مطابق اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیل میونسپل آفیسرز،ڈبلیوایس ایس سی اور محکمہ پبلک ہیلتھ کو ڈینگی لاروے کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروے کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔اجلاس میں ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار سپرے کی بندوبست کو یقینی بنائیں جبکہ واسا اور پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کو نکاسی آب اور نالوں وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہا کہ عوام میں فری پمفلٹ تقسیم کریں اور ان کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں۔

مزید پڑھیں