پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع میں تجاوزات اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والے غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن کے احکامات جاری، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے تاجروں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے، ڈپٹی کمشنرز کو اسکولوں اور مراکز صحت کے دوروں میں تیزی لانے، سو فیصد عملے کی حاضری یقینی بنانے اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے بھی احکامات جاری اس کے علاوہ تمام پانچوں اضلاع میں غیر قانونی کرش پلانٹس اور بل بورڈز کے خاتمے کے لیے بھی ہدایات جاری، صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تمام ڈپٹی کمشنرز سے دس دنوں میں رپورٹ طلب۔ اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ماہ اگست اور ماہ ستمبر کے حوالے سے ضلع کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی ماہ اگست اور ماہ ستمبر کی کارکردگی کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن کو تفصیلی آگاہی دی جس کے تناظر میں ضروری احکامات جاری کیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں زیر التوا ریونیو، لینڈ ایکوزیشن اور انتقلات کیسز جلد سے جلد نمٹائے تاکہ عوام کو بار بار پیشیوں سے نجات دلائی جاسکے اس کے علاوہ سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے فوری ازالے اور نتیجہ خیز کھلی کچہریوں کے انعقاد اور سرکاری واجبات کی فوری اصولی کے بھی احکامات جاری کیے اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز سے دس دنوں میں رپورٹ طلب کرلی۔