گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں رہنماؤں نے وفاقی اکائیوں کے مضبوط روابط کو ملکی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جمہوری اداروں کا استحکام پارلیمان کی اولین ترجیح ہے, وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی سے ہی ملکی چیلنجز کا حل ممکن ہے. گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایوانِ کو خوش اسلوبی سے چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے مؤثر کردار کو سراہا اور کہا کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطوں کے فروغ سے ملک کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے