ضلع صوابی تحصیل گدون کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوتلہ سے بیرگلی 10 کلومیٹر روڈ اور چنئی سے بگلہ 05 کلومیٹر روڈ کو فوری طور پر مکمل کیا جائے، معاون خصوصی ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد کی متعلقہ حکام کو ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ ضلع صوابی تحصیل گدون میں تمام نامکمل سڑکیں فوری طور پر مکمل کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سڑکوں پر تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور مفاد عامہ کی خاطر سڑکوں کو مکمل طور پر کلئیر کیا جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں ضلع صوابی تحصیل گدون کی سڑکوں کی ناقص صورتحال اور بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں ضلعی صدر صوابی پاکستان تحریک انصاف سہیل یوسفزئی، ایکسین روڈز و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ تحصیل گدون میں سڑکوں کی بحالی پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور غیر ضروری کام کی بجائے مین سڑکوں پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹھیکیداروں کو موبالائز کیا جائے کہ تمام سڑکوں پر بقایا سول ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ایکسین روڈز مواصلات و تعمیرات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ان سڑکوں کا وزٹ کریں اور جہاں پر تجاوزات اور روکاوٹیں ہیں ان کو فوری طور پر کلئیر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل گدون کی چھوٹی چھوٹی سڑکیں جن کو نامکمل چھوڑا گیا ہے ان پر سول ورک شروع کیا جائے اور جلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ یہاں کے عوام کو سڑکوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، ہم نے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر لگانا ہے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل گدون میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی ممکن بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں