خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے۔کہا ہے کہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی ملک ا و رقوم ترقی نہیں کرسکتے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے۔کہا ہے کہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی ملک ا و رقوم ترقی نہیں کرسکتے موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جگہ بنانے کیلیے موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کا حصول ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا بہترین اور قمیتی اثاثہ ہیں انہی نوجوانوں نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار بیکن ہاؤس سکول سسٹم فرنٹیر کیمپس پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سکول ہیڈمسٹریس نارگس اقبال، سعدیہ یوسف، طلبا اور انکے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانان تمام تر توجہ تعلیم پر د ے اور تعلیم حاصل کرکے ملک خداد پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو اسکی بلندیوں تک پہنچائیں جن کا خواب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھااور اس خواب کو قائد اعظم محمد علی جناح نے عملی جامہ پہنایا اور اس کی تکمیل کیلیے بانی پی ٹی آئی عمران خان جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے صوبائی وزیر نے سکول کے سالانہ بسٹ ٹیچر، بسٹ اور بسٹ سٹوڈنٹس، بسٹ پراکٹر اور دیگر کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹس اور انعامات تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں