صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمارے لئے معززاور قابل احترام ادارے ہیں جو مظلوموں کا ساتھ دے رہے ہیں اور ان کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں انٹی کرپشن عدالت میں میرے حق میں فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان کے سپاہیوں کا دامن صاف ہے جس طرح ہم باعزت بری ہوئے اسی طرح عمران خان بھی باعزت بری ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹی کرپشن عدالت سے ان کے حق میں فیصلہ آنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیااُنہوں نے معززعداکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں انصاف ملا اور عدالت سے امید بھی یہی تھی کہ انصاف ضرور ملے گا کیونکہ میرے اوپر تمام کیسز جھوٹے تھے جس میں کوئی صداقت نہیں تھی اُنہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کے اوپر بھی بنائے گئے تمام کیسز سیاسی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی ان کو بھی انصاف ملے گا اور وہ تمام کیسوں سے بری ہوجائیں گے اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عدالتوں سے انصاف کی امید اور توقع رکھتی ہے وہ کبھی بھی عدالت کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتی مخالفین چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے قائدین کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سیاست سے باہر کیا جائے لیکن ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے اور تحریک انصاف ایک بار پھر سرخرو ہوگی۔