خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے انار گلی مدین شاہ گرام جنگل میں

خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے انار گلی مدین شاہ گرام جنگل میں 10ہزار سے زائد فٹ کی بلندی پرواقع پہاڑی کا خود دورہ کیا جہاں پر انہوں نے درختوں کی مارکنگ کے عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد، ممبران صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی اور محمد نعیم بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر نے دیگر علاقوں میں بھی جنگلات کا معائنہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے محکمہ جنگلات کیحکام سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں واضح ہدایت کی کہ چونکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد ہے، حکومت کے حکم کی پاسداری نہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی انہوں نے درختوں کی مارکنگ کو بھی شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور جنگلات کا دشمن ہمارا اور علاقے کا دشمن ہے لہذا وہ کسی بھی رو رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت جنگلات میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں عام لوگوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ وہ کلائمیٹ چینج سے نمٹنے کیلئے اپنے گھروں اور علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں تاکہ ہماری آنے والے نسلوں کو ایک محفوظ قدرتی ماحول میسرہوسکے۔

مزید پڑھیں