وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا ملازئی ہاؤسنگ سکیم ورسک روڈ پشاور کا اچانک دورہ

صوبائی حکومت سماجی و معاشی ترقی یقینی بنانے کیلے کوشاں ہے۔ڈاکٹر امجد علی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے منگل کے روز ملازئی ہاؤسنگ سکیم ورسک روڈ پشاور کا اچانک دورہ
کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازئی ہاؤسنگ سکیم 173 ملین روپوں کی لاگت سے بنائی گئی ہے،یہ منصوبہ 190 کنال اراضی اور 371 پلاٹس پر مشتمل ہے, صارفین نے یہاں تعمیراتی کام شروع بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں جامعہ مسجد،پارکس،سڑکیں اور واٹر سپلائی سمیت نکاسی آب کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔جبکہ گیس اور بجلی کی فراہمی کیلے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ محکمہ ہاؤسنگ کے منصوبوں سے متعلق تعینات عملہ کی غیر سنجیدگی اور ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈاکٹر امجد علی کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ہاؤسنگ کی زیر نگرانی تمام منصوبے غریب و بے گھر افراد کے لئے ہیں تاکہ ان کے اپنے گھر کا خواب حقیت کا روپ دھار سکے۔ دورہ کے موقع پر معاون خصوصی نے منصوبے کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور حکام کو موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید پڑھیں