خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے سکولوں میں معیاری تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ورکنگ فولکس گرائمر سکولوں کوسٹینڈرائزڈ کرکے ماڈل تعلیمی ادارے بنائیں گے.صوبائی وزیر نے ان حیالات کا اظہار ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکولوں میں ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے منعقد جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ و چئیرمین ڈبلیو ڈبلیو بی کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو ای ٹرانسفر پالیسی پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں سٹوڈنٹس ٹیچرز ریشو، سٹاف ریشنلائزیشن اور یوٹلائزیشن سمیت دیگر اہم امور زیر غور لائے گئے جبکہ ورکنگ فولکس گرائمر سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد ڈبلیو ڈبلیو بی کے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کے لئے ٹیچنگ سٹاف کی دستیابی کو بھی یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کو معیاری تعلیم کے مواقع مہیا کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئیکار لارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ان تعلیمی اداروں کا شمار بھی بہترین تعلیم اداروں میں ہوگا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ای ٹرانسفر پالیسی پر کام کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ڈبلیو ڈبلیو بی سکولوں میں ای ٹرانسفر پالیسی کو جلد نافذ کر سکے