> گورنمنٹ شہید اسامہ طاہر اعوان ہائیر سیکنڈری سکول نانک پورہ میں افتتاحی تقریب
> *تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی ہیں *
خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکی نے کہا ہے کہ ہم نے داخلہ مہم کے پہلے مرحلے میں 12 لاکھ بچوں کو داخلہ دیا ہے اور آج سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں مزید 3 لاکھ بچوں کو داخل کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے یہ داخلہ مہم یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ امسال 15 لاکھ بچوں کو داخل کروانے کا ہدف پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نانک پورہ پشاور میں داخلہ مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی مرتضیٰ خان ترکئی، ڈیڈک چئیرمین شیر علی آفریدی، ایم این اے شاندانہ گلزار، ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسرز، طلباء و طالبات اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم نے ہر صورت طلباء کو سکول لانا ہے۔ اس سلسلے میں والدین، اساتذہ، سیاسی شخصیات اور علمائے کرام داخلہ مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے والدین سے بھی مطالبہ کیا کہ داخلہ مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ اور اپنے بچوں کو داخل کروائیں وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اس داخلہ مہم کی میں خود نگرانی کررہا ہوں۔ اور امسائل مدارس، نجی سکولوں اور کمیونٹی سکولوں میں بھی داخلہ مہم چلائیں گے۔ فیصل خان ترکئی نے کہا کہ اپنے پارٹی لیڈر عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 21 فی صد بجٹ تعلیم کیلئے مختص کیا ہے۔ مرکز سمیت باقی صوبوں میں تعلیم کیلئے اتنا بجٹ نہیں رکھا جاتا۔ جو کہ ہماری تعلیم دوست پالیسیوں کی عکاسی کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتزہ کی کمی پوری کرنے کیلئے عنقریب مزید 22 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کریں گے۔ جس کیلئے تمام تر تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہنگامی بنیادوں پر سکول قائم کررہے ہیں۔ تاکہ کم لاگت پر فوری طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ ایجوکیشن کارڈ کا ضلع چترال سے آغاز کررہے ہیں۔ جس سے طلباء و طالبات کو ایک کارڈ کے ذریعے تمام سہولیات میسر ہوگی۔ کیونکہ ہم تمام تر توجہ معیار تعلیم کی بہتری پر دے رہیہیں۔ فیصل خان ترکئی نے کہا کہ ہمارے بچوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ہم ان کو تمام مواقع دیں گے۔ ان کو اپنے سکلز پیش کرنے کیلئے پلیٹ فارم ہم مہیا کریں گے۔وزیر تعلیم نے طلباء و طالبات کے لگائے گئے سٹالز اور ماڈلز کا معائنہ بھی کیا۔ تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر طلباء کو نقد انعامات اور شیلڈز بھی پیش کئے گئے۔