خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کی زیر صدارت ویمن یونیورسٹی مردان کا 25-2024بجٹ کے حوالے سے سینیٹ اجلاس

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کی زیر صدارت ویمن یونیورسٹی مردان کا 25-2024بجٹ کے حوالے سے سینیٹ اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ خزانہ، اعلیٰ تعلیم، اسٹبلشمنٹ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نمائندہ سمیت سینیٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو ویمن یونیورسٹی مردان کے بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ 24-2023 نظرثانی شدہ بجٹ پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی بریفنگ میں یونیورسٹی کے سالانہ اخراجات، ریگولر اور کنٹریکٹ سٹاف کی تنخواہوں پر تفصیل سے بحث ہوئی جبکہ ٹرانسپورٹ، ریسرچ سے متعلق اخراجات، یونیورسٹی کے ذرائع آمدن اور اینڈومنٹ فنڈ سمیت دیگر پر صوبائی وزیر کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا بریفنگ میں یونیورسٹی کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے ملنے والی گرانٹ ان ایڈ اور خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے ملنے والی گرانٹ پر بھی بحث ہوئی۔ اجلاس میں بجٹ امور پر طویل بحث مباحثے کے بعد سینیٹ کے اراکین نے ویمن یونیورسٹی مردان کے سال25 -2024 کی سرپلس بجٹ کی یونیورسٹی کے 24-2023 بجٹ کے اے جی آفس اور تھرڈپارٹی آڈٹ کے ساتھ مشروط کرکے متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

مزید پڑھیں