لاہور سے آنے والی گاڑی سے مضر صحت گوشت برآمد، مالکان پر بھاری جرمانہ عائد

گراں فروشی اور ناقص خوراک پر 4 قصائی جیل منتقل، ترجمان محکمہ خوراک

خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک کی ہدایت پر رمضان کے مقدس مہینے میں گرانفروشوں اور غیر معیاری خوراکی اشیاء میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشاور موٹر وے ٹول پلازے پر ناکہ بندی کی اور خوراک کی اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کی انسپکشن کی، انسپکشن کے دوران ایک گاڑی سے غیر معیاری سو کلو گرام سے زائد گوشت برآمد کرکے تلف کرتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا، ترجمان کے مطابق گوشت لاہور سے پشاور سپلائی کیا جا رہا تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے فروٹ منڈی، فروٹ و سبزی شاپس، دودھ فروشوں اور قصائیوں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ فوڈ اہلکاروں نے دوکانداروں اور شہریوں سے قیمتوں کے بارے میں جانچ پڑتال کی اور گرانفروشی اور ناقص خوراک کی فروخت پر چار قصائیوں اور فروٹ منڈی میں بولی کی خلاف ورزی کرنے پر چار بولی دہندگان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثناوزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے گرانفروشوں اور غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیائے کے خلاف انسپکشن مکینیزم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ گرانفروشی اور غیر معیاری خوراک سے وابستہ کاروباروں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

مزید پڑھیں